Live Updates

اے این پی کا میاں مشتاق کے قتل کا مقدمہ تحریک انصاف اور صوبائی حکومت کے خلاف درج کروانے کافیصلہ

بدھ 15 جنوری 2014 15:23

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی نے گزشتہ دن اپنے شہید ہونیوالے رہنماء میاں مشتاق اور اپنے کارکنوں کے قتل کی ایف آئی آر تحریک انصاف صوبائی حکومت کے خلاف درج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اے این پی کے ترجمان میاں افتخار کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی کی سینیئر قیادت کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قتل کی ایف آئی آر آئندہ چوبیس گھنٹے میں تحریک انصاف اور صوبائی حکومت کیخلاف درج کروائی جائے گی ذرائع نے بتایاایف آئی آر میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عمران خان کو بھی شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ کیونکہ عمران خان طالبان کو اپنا بھائی کہہ رہا ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان نے طالبان کو ملک کا شہری قرار دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات