جمہوریت ایک شجرسایہ دارہے مگر اپوزیشن والے اس کی شاخیں کاٹ رہے ہیں‘ کامران مائیکل
بدھ 15 جنوری 2014 15:32
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ جمہوریت ایک شجرسایہ دارہے مگر اپوزیشن والے اس کی شاخیں کاٹ رہے ہیں، حکومت ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے جبکہ اپوزیشن پارٹیاں انتشار کے درپے ہیں،اپوزیشن نے اپنے سیاسی فائدے کیلئے قومی مفادات کوداؤپرلگادیا، ملک میں تناؤاورتصادم کی کیفیت نہیں، ان افواہوں کے پیچھے بھی اپوزیشن کاہاتھ ہے ،اپوزیشن پارٹیوں کی حیثیت سے پی پی پی اورپی ٹی آئی کوحکومت پر سیاسی حملے کرنے کاحق ہے مگرانہیں ریاست کی سا لمیت پرکاری ضرب لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ اپوزیشن والے حکومت نہیں بلکہ ریاست کیلئے مشکلات کھڑی کررہے ہیں۔(جاری ہے)
حکومت کی داخلی اورخارجی پالیسیاں قومی مفادات اورزمینی حقائق سے مطابقت رکھتی ہیں مگراپوزیشن قیادت حکومت کودوسرے ایشوزمیں الجھانے پربضد ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کااعتماد بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے جبکہ اپوزیشن والے انارکی کوہوادے رہے ہیں۔
سابقہ حکومت سے ورثہ میں ملے بحرانوں کابوجھ ہماری حکومت کی کارکردگی پراثراندازہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سے پچھلے حکمرانوں نے مقروض ملک ،مفلوج معیشت اوراندھیروں کے سواکچھ نہیں چھوڑا مگر11مئی 2013ء کوپاکستان میں تبدیلی کاجوسورج طلوع ہواتھااس کی روشنی سے مایوسی کاگہرا اندھیراچھٹ گیاہے ،عنقریب دوسرے بحران اورطوفان بھی تھم جائیں گے ۔ وزیراعظم میاں نوازشریف اپنے عزم واستقلال سے پاکستان کوٹیک آف کی پوزیشن پرلے آئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.