دمشق ،یرموک کیمپ میں محاصرے کے نتیجے میں 46 فلسطینی بھوک سے جاں بحق ہوگئے

بدھ 15 جنوری 2014 15:33

دمشق (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) شامی درالحکومت دمشق کے جنوب میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ یرموک میں محاصرے کے نتیجے میں 46 فلسطینی بھوک سے جاں بحق ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے یرموک کیمپ کا محاصرہ ختم کرنے کے مطالبات پر دمشق حکومت کی جانب سے کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا ،شامی باغی گروپوں اور سرکاری فوج کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں یرموک کیمپ کے ہزاروں باشندے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

کیمپ میں بھوک اور غربت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ امدادی سامان کی عدم فراہمی کے باعث مریض، بزرگ اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ محاصرے کے نتیجے میں اب تک 46افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

شام میں موجود فلسطینیوں کے ایکشن گروپ کے مطابق تین سال قبل صدر بشارالاسد کیخلاف جاری عوامی بغاوت کی تحریک کے دوران اب تک پرتشدد واقعات میں 1921فلسطینی شہید کئے جا چکے ہیں۔ 786فلسطینی سرکاری فوج کی براہ راست گولہ باری سے شہید ہوئے۔464فلسطینی مہاجرین سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی کے دوران لقمہ اجل بنے۔ 290فلسطینیوں کو قریب سے گولیاں مار کر شہید کردیا گیا جبکہ 134افراد کو جیلوں میں وحشیانہ تشدد کر کے شہید کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :