قابض اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر بمباری، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

بدھ 15 جنوری 2014 15:33

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) قابض اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر بمباری کے نتیجے میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ غزہ کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجی جنگی جہازوں نے البلح کے مقام پر القدس بریگیڈ کے تربیتی مرکز پربمباری کی۔

(جاری ہے)

ادھر وسطی غزہ میں شام کو صہیونی فوجی جنگی جہازوں نے النصیرات کے مقام پر عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے مراکز پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک تین سالہ بچہ محمد بھجت دلال معمولی زخمی ہوگیا۔

زخمی بچے کو شہدا اقصی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں بھی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم دھماکوں کے نتیجے میں ہونیوالے کسی بھی قسم کے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :