جنوبی ایشیاء بزنس کانفرنس کا پانچواں اجلاس کل سے نئی دہلی میں شروع ہوگا ،پاکستانی وفد کی قیادت خرم دستگیر کرینگے

بدھ 15 جنوری 2014 16:14

جنوبی ایشیاء بزنس کانفرنس کا پانچواں اجلاس کل سے نئی دہلی میں شروع ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) وزیرمملکت برائے تجارت و ٹیکسٹائل انجینئر خرم دستگیر کی سربراہی میں پاکستانی وفد سارک کے ذیلی ادارے جنوبی ایشیاء بزنس کانفرنس کے پانچویں اجلاس میں شرکت کیلئے ( جمعرات ) واہگہ کے راستے بھار ت روانہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

خطے کے ممالک کا اجلاس نئی دہلی میں شروع ہو گاجسکا افتتاح بھارت کے وزیر تجارت آنند شرما کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ افغانستان ، بھوٹان ،مالدیپ، نیپال اور سری لنکا شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں خطے کے ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافے کے ساتھ توانائی سمیت اہم مسائل پر غور کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :