لنڈی کوتل کے علاقے بازار ذخہ خیل میں دھماکے کے نتیجے میں دو رضا کار جاں بحق

بدھ 15 جنوری 2014 16:22

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء)خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے بازار ذخہ خیل میں دھماکے کے نتیجے میں دو رضا کار جاں بحق ہوگئے ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے بازار ذخہ خیل میں دھماکے کے نتیجے میں دو رضا کار جاں بحق ہوگئے ذرائع نے خیبر ایجنسی میں ہونے والے دھماکے میں امن لشکر کے 2 رضا کاروں کے جاں بحق ہو نے کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن شروع کر دیاجس کے باعث علاقے میں خو ف وہراس پھیل گیا ۔