بورڈ کے امتحانات میں کاپی کلچر کی روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے،نثار احمد کھوڑو
بدھ 15 جنوری 2014 17:28
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) سندھ کے سینئر و صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ صوبے میں بورڈ کے امتحانات میں کاپی کلچر کی روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، طالب علم امتحانات کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کریں۔ بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات میں کاپی کلچر تعلیم کو تباہ کر رہا ہے ہمیں نوجوان نسل کا مستقبل عزیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب سندھ بھر میں کاپی کلچر کا دھبہ برداشت نہیں کریں گے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ امتحانات کی نگرانی خود کروں گا جس سینٹر پر کاپی کی اطلاع ملی وہاں کے عملے کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی کاپی کلچر کے خاتمے کیلئے حکومت سے تعاون کریں۔(جاری ہے)
نثار کھوڑو نے کہا کہ اساتذہ اسکولوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، محکمہ تعلیم سندھ کسی بھی اسکول میں اساتذہ کی غیر حاضری کو برداشت نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اساتذہ معاشرے کا معتبر پیشہ اختیار کئے ہوئے ہیں انہیں چاہئے کہ بچوں کی تعلیم پر خصوصی اور دل سے توجہ دیں تاکہ ہم اپنے اچھے معاشرے اور تعلیم یافتہ ملکوں میں شمار ہوسکیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.