Live Updates

عابد شیر علی بجلی چوری نہیں پکڑ سکتے تو استعفیٰ دیدیں: عمران خان

بدھ 15 جنوری 2014 20:05

عابد شیر علی بجلی چوری نہیں پکڑ سکتے تو استعفیٰ دیدیں: عمران خان

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی عابد شیر علی پر برس پڑے کہتے ہیں پانی و بجلی کے وزیر مملکت نالائق ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بجلی کی قیمت کم کر دی تو ن لیگ کی سیاسی دکان بند ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسکو انتظامیہ خود بجلی چور ہے ادارے کو صوبائی حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق خط کا جواب نہیں دیا گیا۔

عابد شیر علی نالائق ہیں بجلی چوری نہیں پکڑ سکتے تو استعفیٰ دیدیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وہ لوٹوں کی سیاست ختم کرنے آئے ہیں نظام کو تباہ کرنے والے اسے درست نہیں کر سکتے۔ عوام نے اپنے ضمیر کے مطابق فیصلے نہ کئے تو انکے بچوں کو مستقبل اندھیرے میں ہو گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے نظام کی جنگ نہ لڑی تو اسی طرح ڈرامے ہوتے رہیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات