بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنا سندھ حکومت کی نہیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹر سکند ر میندھرو ، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ جو احکامات جاری کرے گی ،سندھ حکومت اس پر عمل کرے گی،وزیر پارلیمانی امور کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 جنوری 2014 20:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) سندھ کے وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندمیندھرو نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنا سندھ حکومت کی نہیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔بلدیاتی انتخابات میں جلد بازی سندھ حکومت نے نہیں بلکہ الیکشن کمیشن نے کی ہے ۔الیکشن ملتوی کرنے کی ذمہ داری ہے سندھ حکومت نہیں ہے ۔وہ بدھ کو سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد میں جلد بازی سندھ حکومت نے نہیں بلکہ الیکشن کمیشن نے کی ہے ۔سندھ حکومت پر اس حوالے سے منفی سیاسی پروپیگنڈہ کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ جو احکامات جاری کرے گی ،سندھ حکومت اس پر عمل کرے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں اگر نئی حلقہ بندیاں کی جاتی ہیں تو اس کے لیے وقت درکار ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے ۔