کراچی ،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2افراد جاں بحق ،پولیس کارروائی میں گینگ وار کے 5ملزمان گرفتار

بدھ 15 جنوری 2014 20:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) شہر قائد میں بدامنی کا تسلسل جاری، بدھ کو بھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔جبکہ ایس آئی یو پولیس نے پاک کالونی اور اورنگی ٹاوٴن میں کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق لیاری میمن سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔

جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔ادھرایس آئی یو پولیس نے پاک کالونی اور اورنگی ٹاوٴن میں کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان نے بتایا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے پاک کالونی اور اورنگی ٹاوٴن میں کارروائی کی ہے جس میں 5ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا ہے ۔گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :