ذکاء اشرف کی بحالی پر ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد کوئی رائے دی جا سکتی ہے ‘ قانونی مشیر پی سی بی،عدالتی فیصلے میں ذکاء اشرف کی فوری بحالی کا حکم ہوا تو وہ چارج سنبھال سکتے ہیں‘ تفضل رضوی کی گفتگو

بدھ 15 جنوری 2014 20:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیرسید تفضل حسین رضوی نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 درخواستیں دائر کی گئی تھیں جن میں سے سابق کوچ ندیم سڈل کی درخواست مسترد ہوئی ہے جبکہ تین درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد کوئی رائے دی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے میں ذکاء اشرف کی فوری بحالی کا حکم ہوا تو وہ چارج سنبھال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات عبوری انتظامی کمیٹی کے متعلق حکومت کی جانب سے جاری ایس آر اوز کے بارے میں عدالت کا فیصلہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جو بھی چیئرمین پی سی بی آیا اس نے عدالتی فیصلوں کو تسلیم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا ہے کہ بورڈ کی ہدایت پر ذکاء اشرف کی بحالی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :