ذکاء اشرف کی بحالی کے بعد ورلڈ ٹی ٹونٹی اورانڈر19ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کا اعلان مزید تاخیرکا شکارہونے کا امکان ،ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے ابتدائی تیس کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کوبھجوانیکی ڈیڈ لائن میں چوبیس گھنٹے باقی ہیں ،سلیکشن کمیٹی ناموں کوحتمی شکل نہ دے سکی ،سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کوشارٹ لسٹ کرنے کیلئے چالیس کھلاڑیوں فہرست منیجرمعین خان کوبھجوادی ہے ،عدالتی فیصلے کے بعد معاملہ الجھ گیا،کھلاڑیوں کی فٹنس کے باعث انڈر19ٹیم کی نام بھجوانے کیلئے آئی سی سی مزید تین روزکی مہلت طلب کرلی گئی ‘ ذرائع
بدھ 15 جنوری 2014 20:37
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) عدالتی فیصلے کے بعد ذکاء اشرف کی چیئرمین پی سی بی کے عہدے پربحالی کے بعد ورلڈ ٹی ٹونٹی اورانڈر19ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کا اعلان مزید تاخیرکا شکارہونے کا امکان پیدا ہو گیا ۔مارچ میں بنگلہ دیش میں ہونیوالے ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے ابتدائی تیس کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کوبھجوانے اورانڈر19ورلڈ کپ کیلئے جونئیرٹیم کے اعلان کے معاملات پہلے ہی تاخیرکا شکارہیں۔
اب ذکاء اشرف کے چیئرمین پی سی بی کے عہدے پربحال ہونے کے بعد اس میں مزید تاخیرہوسکتی ہے۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے ابتدائی تیس کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کوبھجوانیکی ڈیڈ لائن میں چوبیس گھنٹے باقی ہیں لیکن سلیکشن کمیٹی ابھی تک ناموں کوحتمی شکل نہیں دے سکی ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کوشارٹ لسٹ کرنے کیلئے چالیس کھلاڑیوں کی فہرست منیجرمعین خان کوبھجوادی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکاء اشرف کی بحالی کے بعد یہ معاملہ بھی الجھ گیا ہے اوران کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کوبھجوائی جائیگی۔
دوسری جانب بورڈ نے کچھ کھلاڑیوں کی فٹنس کے باعث انڈر19ٹیم کی نام بھجوانے کیلئے آئی سی سی مزید تین روزکی مہلت طلب کرلی ہے۔ پی سی بی کے مطابق تین چارکھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ موصول ہونے کے بعدانڈر19ٹیم کا اعلان کیا جائیگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.