آصف زرداری کی ہدایت پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اعتزاز حسن کے گاؤں جا کر والد سے تعزیت کی، شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، 10 لاکھ روپے بھی پیش کئے

بدھ 15 جنوری 2014 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے شہید اعتزاز حسن کے گاؤں جا کر ان کے والد سے تعزیت کی اور شہید اعتزاز حسن کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ سابق صدر کی جانب سے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے شہید اعتزاز حسن کے والد کو 10 لاکھ روپے بھی پیش کئے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے سیکریٹری جنرل انجینئر ہمایوں خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے شہید اعتزاز حسن کے خاندان کو سابق صدر زرداری کی جانب سے دلی افسوس کا اظہار بھی کیا اور ان کی بہادری پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید اعتزاز حسن نے رضاکارانہ طور پر دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیااور اس طرح انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف ایک مضبوط سیاسی بیان بھی دیا اور کچھ پارٹیوں کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف قومی بیان کو کمزور کرنے کی کوششوں کو رد کر دیا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ کی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ڈر اور خوف میں مبتلا ہو کر دہشتگردوں کو بھٹکے ہوئے دوست قراقر دے رہی ہے حالانکہ یہ لوگ ریاست اور عوام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے قومی اتفاق رائے اور سیاست کو نقصان پہنچانے پر تاریخ دان انہیں کبھی معاف نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :