الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی منسوخ کردیا ، خیبر پختون خوا حکومت مارچ کے آخر تک بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے سپریم کورٹ سے رابطہ کرے ،الیکشن کمیشن ،خیبرپختونخوا میں جنوری کے آخر تک حلقہ بندیاں مکمل ہوں گے اور فروری کے وسط تک شیڈول کا اجراء کریں گے ،ایڈیشنل سیکرٹری شیر افگن
بدھ 15 جنوری 2014 20:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی منسوخ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت مارچ کے آخر تک بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے سپریم کورٹ سے رابطہ کرے۔ بلدیاتی انتخابات کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بدھ کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوا۔
اجلاس کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری شیر افگن نے بتایا کہ اسلام آباد اور کنٹونمنٹ کے علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ابھی تک یہاں پر انتخابات کیلئے قانون سازی نہیں ہو سکی۔ انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے موقف اختیا کیا کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات مقررہ مدت میں نہیں ہو سکتے یہ مارچ کے آخر تک کرائے جائیں جس پر الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں سپریم کورٹ سے مہلت طلب کرنے کیلئے رجوع کرے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.