سابق آرمی چیف کے خلاف غداری کا الزام نہیں لگنا چاہیے ، اسفندیارولی ، پرویز مشرف پر غداری نہیں آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلایا جائے ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کا انٹرویو

بدھ 15 جنوری 2014 20:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف کے خلاف غداری کا الزام نہیں لگنا چاہیے، پرویز مشرف پر غداری نہیں آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلایا جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی خان نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف 3نومبر 2007ء سے نہیں 12 اکتوبر 1999ء سے مقدمہ چلنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ وزیرداخلہ کے اس دعوے کو نہیں مانتے کہ کچھ طالبان گروپوں سے مذاکرات جاری ہیں، خیبر پختونخوا اور مرکزی حکومت طالبان کے بارے میں کنفیوژ ہیں۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ 2014ء میں صرف افغانستان نہیں پاکستان میں بھی بڑی تباہی آ سکتی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی نے کہا کہ سابق آرمی چیف کے خلاف غداری کا الزام نہیں لگنا چاہیے، پرویز مشرف پر غداری نہیں آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلایا جائے۔