بچوں کے نام نبی کریمﷺکے نام پر رکھنے والے والدین کیلئے ہزارڈالرہدیہ، ایک ہزار ڈالر کا ہدیہ والدہ کی طرف سے پیش کیا جائیگا،چیچن لیڈرقاضی روف کااعلان

بدھ 15 جنوری 2014 22:07

گروزنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) چیچنیا کے لیڈررمضان قاضی روف نے نومولود بچوں کے نام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر رکھنے والے والدین کے لیے ایک ہزار ڈالر کا ہدیہ پیش کرنے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیچن لیڈرنے یہ اعلان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی نسبت سے کیا،رمجان قاضی روف نے کہاکہ اس سلسلے میں ایک ہزار ڈالر کا ہدیہ ان کی والدہ کی طرف سے پیش کیا جائیگا کیونکہ یہ خیال بنیادی طور پر والدہ نے ہی پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلان میں یہ بھی کہا گیا کہ اپنی بیٹیوں کے نام امہات المومنین کے ناموں پر رکھیں گے ان والدین کو بھی ایک ہزار ڈالر ہدیہ پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :