Live Updates

عابد شیر علی انتہائی نالائق آدمی اور خود بجلی چور ہے ،عمران خان ،حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو تحریک انصاف سڑکوں پر آ جائے گی ، مغربی ممالک تعلیم کی وجہ سے ترقی میں آگے ہیں اور ملک میں تعلیم کو عام کیا جائیگا ، جلسہ سے خطاب

بدھ 15 جنوری 2014 22:13

عابد شیر علی انتہائی نالائق آدمی اور خود بجلی چور ہے ،عمران خان ،حکومت ..

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عابد شیر علی انتہائی نالائق آدمی اور خود بجلی چور ہے ،حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو تحریک انصاف سڑکوں پر آ جائے گی۔خوشاب کے شہر نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

عمران خان نے خبردار کیا کہ حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو تحریک انصاف سڑکوں پر آجائے گی۔عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )چھ ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کررہی تھی تاہم لوڈشیڈنگ کا خاتمہ تو دور کی بات حکومت لوڈشیڈنگ میں کمی بھی نہیں کرسکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک تعلیم کی وجہ سے ترقی میں آگے ہیں اور ملک میں تعلیم کو عام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسکو انتظامیہ خود بجلی چور ہے ادارے کو صوبائی حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق خط کا جواب نہیں دیا گیا۔ عابد شیر علی نالائق ہیں بجلی چوری نہیں پکڑ سکتے تو استعفیٰ دیدیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وہ لوٹوں کی سیاست ختم کرنے آئے ہیں نظام کو تباہ کرنے والے اسے درست نہیں کر سکتے۔ عوام نے اپنے ضمیر کے مطابق فیصلے نہ کئے تو انکے بچوں کو مستقبل اندھیرے میں ہو گا۔ عمران خان نے کہاکہ نئے نظام کی جنگ نہ لڑی تو اسی طرح ڈرامے ہوتے رہیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات