سبی، انسداد دہشت گردی کے کیس میں جرم ثابت نہ ہونے پر سردار خان رند سمیت 188افراد با عزت بری

بدھ 15 جنوری 2014 22:15

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) انسداد دہشت گردی سبی کے جج خان محمد نواز خان بارکزئی کی عدالت نے سات مختلف مقدمات میں جرم ثابت نہ ہونے پر سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند ،ان کے صاحبزادے سردار خان رند ،سمیت 188افراد کو با عزت بری کرنے کا حکم سنایا استغاثہ کے مطابق ضلع بولان کے علاقہ سنی لیویز تھانہ میں سات مختلف مقدمات درج ہوئے تھے جن میں مدعیوں نے سنگین الزامات لگائے کہ سردار یار محمد رند ، ان کے صاحبزادے سردار خان رند سمیت 188افراد بارودی سرنگ کے دھماکے ،قتل ،اغواء،اور دیگر سنگین الزامات تھے مقدمات معزز عدالت میں زیر سماعت رہے مقدمات کے مدعیوں نے اپنے عدالتی بیانات سے انحراف ہوگئے جس کی بناء پر معزز عدالت نے سردار یار محمدرند ،ان کے صاحبزادے سردار خان رند سمیت 188افراد کو با عزت بری کرنے کا حکم سنایا سرکار کی جانب استغاثہ کی پیروی میر مراد بخش مری نے کی۔

متعلقہ عنوان :