56 گروپ ہیں، بات نہ کرنیوالے طالبان سے نمٹ لیں گے، حمزہ شہباز

بدھ 15 جنوری 2014 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری۔2014ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ طالبان کے 56گروپ ہیں جو گروپ بات کریں گے ان کیلئے دروازے کھلے ہیں جبکہ جو گروپ بات نہیں کریں گے،ان سے ایسے نمٹیں گے،جیسے نمٹنے کا حق ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کے آزادی چوک میں نئے فلائی اوور انٹرچینج کے سنگ ِ بنیاد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ آزادی چوک انٹرچینج چارارب روپے سے تیارہوگا، انٹر چینج تین سے چارماہ کے دوران عوام کیلئے کھول دیاجائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ سیاستدانوں سمیت پوری قوم دہشت گردوں کا نشانہ بنی ہے۔ دہشت گردوں کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لے کر ہی کوئی راستہ اپنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :