سابق صدر پرویز مشرف عدالتی حکم کے باوجود آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے

جمعرات 16 جنوری 2014 11:32

سابق صدر پرویز مشرف عدالتی حکم کے باوجود آج بھی عدالت میں پیش نہیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت میں غداری مقدمے کی سماعت جاری ہے تاہم عدالت کے حکم کے باوجود آج بھی سابق صدر پیش نہیں ہوئے۔غداری مقدمے کی سماعت اسلام آباد کی نیشنل لائبریری میں جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کررہی ہے۔ سماعت کے آغاز میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکلا نے واضح طور پر کہاکہ ان کے موکل آمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں لہذا وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے جب کہ پرویز مشرف کے وکلا نے یہ بھی کہاکہ ڈاکٹرز کی جانب سے پرویز مشرف کا علاج امریکا میں ایک اسپتال میں تجویز کیا گیا ہے، سابق صدر کے وکلا نے عدالت سے غداری مدمے کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرنے کی بھی استدعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہاکہ پرویز مشرف مسلسل عدالت کی حکم عدولی کررہے ہیں اور عدالت کی حکم عدولی کرنا توہین عدالت کے ذمرے میں آتا ہے لہذا ان کے وارنٹ جاری کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ عدالت کی جانب پرویز مشرف کو 24 دسمبر کو نوٹس جاری کیا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جب کہ یکم اور 2 جنوری کو بھی وہ سیکیورٹی کو جواز بنا کر عدالت نہیں آئے جب کہ 3 جنوری کو اے ایف آئی سی میں داخل ہوگئے اور اب بیماری کا بہانہ بنایا جارہاہے۔ اکرم شیخ نے کہاکہ اگر کوئی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوتا تو اس کی شنوائی کا حق ختم ہوجاتا ہے لہذا جب تک پرویز مشرف عدالت میں پیش نہیں ہوتے ان کے وکلا سے بھی شنوائی کا حق واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :