خانپور، دھند کے باعث اسکول وین الٹ گئی،7بچے زخمی

جمعرات 16 جنوری 2014 12:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) شیخوپورہ کے نواحی علاقے خان پور میں اسکول وین شدید دھند کے باعث ویگن الٹ گئی،7جس کے نتیجے میں بچے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم کے مطابق رات کے پچھلے پہر پڑنے والی شدید دھند کے باعث حد نگاہ 20 میٹر رہ گئی تھی اور بچوں کو سکول لے کر جانے ایک وین سڑک سے اتر کر الٹ گئی جس کی وجہ سے 7 بچے زخمی ہوئے۔زخمیوں میں دو بچوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انھیں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کے شکار بچوں کی عمریں پانچ سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

متعلقہ عنوان :