پرویز مشرف کی حالت تشویشناک ہے کسی بھی وقت دل کا دورہ پڑسکتا ہے، امریکی ڈاکٹر

جمعرات 16 جنوری 2014 12:51

پرویز مشرف کی حالت تشویشناک ہے کسی بھی وقت دل کا دورہ پڑسکتا ہے، امریکی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) پیرس ریجنل میڈیکل سینٹر ٹیکساس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارجمند ہاشمی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے انہیں کسی بھی وقت دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل انور منصور کی جانب سے خصوصی عدالت میں غداری مقدمے کی سماعت کے دوران امریکی اسپتال کا سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا جس کے مطابق پرویز مشرف پیرس ریجنل میڈیکل سینٹر ٹیکساس کے ڈاکٹر ارجمند ہاشمی سے دل کا طبی معائنہ کرواتے رہے ہیں جب کہ اے ایف آئی سی کی میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں امریکی میڈیکل سرٹیفکیٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث انہیں کسی بھی وقت دل کا دورہ پڑ سکتا ہے لہذا انہیں علاج کےلئے جلد از جلد امریکا بھیجا جائے۔

امریکی ڈاکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویز مشرف ان سے 2006 سے دل کا طبی معائنہ کرواتے رہے ہیں۔ پرویز مشرف کے پہلے طبی معائنے میں صورتحال اتنی خطرناک نہیں تھی تاہم آہستہ آہستہ ان کے مرض میں اضافہ ہوتا گیا۔

متعلقہ عنوان :