اسلام آباد ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل کے مقدمے میں نامزد شخص جاں بحق ، چار افراد زخمی

جمعرات 16 جنوری 2014 13:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرائے خربوزہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل کے مقدمے میں نامزد شخص جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ٹیکسلا سے راولپنڈی جانے والا شخص محمد دین سرائے خربوزہ کے مقام پر پہنچا تو نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد دین موقع پر جاں بحق ہوگیا اس کے بیٹے سمیت چارافراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیاپولیس کے مطابق مقتول محمد دین قتل کے ایک مقدمے میں نامزد تھا جس پر اس نے اپنی ضمانت کروا رکھی تھی۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ محمد دین کا قتل دشمنی کا نتیجہ ہوسکتا ہے