ایشین ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 28 جنوری سے شروع ہو گا

جمعرات 16 جنوری 2014 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) ایشین ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 28 جنوری سے شروع ہو گا ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کیلئے تربیتی کیمپ اور ٹورنامنٹ 28 جنوری سے ایک ساتھ شروع ہوں گے، کیمپ چھ روز تک جبکہ ایونٹ چار روز تک منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

پیٹرن پی ٹی ایف نے بتایا کہ اے ٹی ایف نے مستقبل قریب میں پاکستان میں ایشین ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے بھی یقین دہانی کرائی ہے، ایونٹ اسلام آباد یا لاہور میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :