لندن،پاکستانی حلوائی کوغلیظ ماحول میں مٹھائیاں تیارکرنے پر 2400پاؤنڈ جرمانہ

جمعرات 16 جنوری 2014 13:17

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) برطانیہ میں انتہائی غلیظ ماحول میں مٹھائیاں بناکر بیچنے والے پاکستانی نژاد شخص پر عدالت نے 2400پاونڈ جرمانہ عائد کردیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 53 برس کے پاکستانی نژاد برطانوی شہری محمداکرم کی دکان پراگست میں چھاپہ مارا گیا تھا،ان کا دعویٰ تھا کہ وہ پاکستان کی مشہور مٹھائیاں تیار کرتے ہیں ، تاہم چھاپے میں یہ بات سامنے آئی کہ جن برتنوں میں مٹھائیاں بنائی جاتی تھیں وہ انتہائی غلیظ تھے اور ان میں گریس لگی ہوئی تھی اورمکھیوں کی گندگی سے بھر ے ہوئے تھے۔

کچن کی دیواریں بھی انتہائی گندی تھیں ۔مٹھائیوں کے ساتھ ساتھ سموسے اور چاول کی ڈشزبھی اسی ماحول میں تیارکی جاتی تھیں۔جس پر عدالت نے گزشتہ روز محمداکرم کو 2ہزار 400 پاونڈ جرمانہ عائد کردیا جبکہ کاونسل کوبھی ڈیڑھ ہزار پاونڈ دینا پڑیں گے۔محمداکرم نے عدالت کو بتایا کہ وہ 17 برس سے یہاں کاروبار کررہا ہے اور یہ پہلاموقع تھا کہ اسے اس قسم کے مقدمے کا سامنا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :