افغانستان سے فوجی انخلاء کاعمل تیزکردیا،پولش وزیردفاع

جمعرات 16 جنوری 2014 13:17

وارسا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) پولینڈ نے افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلاء کا عمل تیز کردیا، اس وقت افغانستان میں پولینڈ کے فوجیوں کی تعداد 1700 کے قریب ہے،غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے پولش وزیر دفاع تھوماش شیمونیاک نے کہاکہ رواں برس مئی تک افغانستان میں تعینات پولینڈ کے فوجیوں کی تعداد محدود کر کے 500 تک کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ پولینڈ کے اتحادیوں کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ قبل ازیں رواں برس کے اختتام تک افغانستان میں تعینات پولش فوجیوں کی تعداد 1000 تک لانے کا منصوبہ تھا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت افغانستان میں پولینڈ کے فوجیوں کی تعداد 1700 کے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :