حساس تنصیبات پر متعین 34امریکی فوجی امتحان میں نقل کے الزام پر معطل

جمعرات 16 جنوری 2014 13:18

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) امریکی فضائیہ نے حساس تنصیبات پر تعینات 34 افسران کو امتحان میں نقل کے الزامات کے بعد معطل کر دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فضائیہ کے حکام نے بتایا کہ یہ افراد صلاحیتوں کی جانچ کے دوران دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے اور ان میں سیکنڈ لیفٹینٹ سے لے کر کیپٹن کے عہدے تک کے افسران شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان کی ذمہ داریوں میں ضرورت پڑنے پر ایٹمی میزائل داغنا بھی شامل ہے۔فضائیہ کا کہنا تھا کہ ان میں سے کچھ افراد معمول کے امتحانات کے نتائج دیگر افراد کو بذریعہ ٹیکسٹ پیغام بھیج رہے تھے جبکہ کچھ نے اس بارے میں علم ہونے کے باوجود حکام کو مطلع نہیں کیا۔نقل کے یہ الزامات فضائی اڈوں پر تعینات اہلکاروں کے منشیات کے استعمال کے الزامات کی تحقیقات کے دوران سامنے آئے۔

(جاری ہے)

یہ 34 افسران میم سٹورم کے فضائی اڈے پر تعینات تھے اور الزامات سامنے آنے کے بعد ان کی سکیورٹی کلیئرنس ختم کر دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اب میزائل چلانے والی پوری ٹیم کے امتحانات دوبارہ لیے جائیں گے۔امریکی فضائیہ کی وزیر ڈیبورا لی جیمز نے کہا کہ یہ بالکل ناقابلِ قبول رویہ ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ملک کے جوہری پروگرام کی سکیورٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔انھوں نے کہا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ آپ جان لیں کہ یہ ہمارے جوہری مشن کی نہیں بلکہ چند فضائی اہل کاروں کی ناکامی تھی۔

متعلقہ عنوان :