وزیراعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق شہریوں کو جدید تعلیمی سہولیات مہیا کی جائیں گی‘غلام رسول عوامی

جمعرات 16 جنوری 2014 13:22

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور الحاج غلام رسول عوامی کا میونسپل مڈل سکول بی ٹو کامعائنہ ،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن الحاج غلام رسول عوامی نے میونسپل مڈل سکول بی ٹو کامعائنہ کیا ان کے ہمراہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میرپور سردار عقیل احمد ،ایس ڈی او امتیاز احمد بٹ ،پی آر او راجہ شیراز احمد تھے ۔

میونسپل مڈل سکول بی ٹو پہنچے پر صدر معلم چوہدری محمدراسب اور سٹاف نے ایڈمنسٹر یٹر کا استقبال کیا ۔ایڈمنسٹریٹر الحاج غلام رسول عوامی نے میونسپل مڈل سکول بی ٹو کے معائنے کے دوران میٹنگ کرتے ہوئے سکول کی بنیادی ضروریات چاردیواری کی تعمیر کیلئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کوفوری احکامات دیئے ۔

(جاری ہے)

دیگر ضروریات طلباء کے امتحانی ہال ،کھیل کیلئے گراؤنڈ کی تعمیر ،واش روم کی تعمیر کی بھی صدر معلم کو یقین دہانی کرائی ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم میونسپل کارپوریشن میرپور کے تحت چلنے والے سکولوں کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے ۔ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید کی منظوری سے میونسپل مڈل سکول بی ٹو کے بچوں کیلئے امتحانی ہال کی جلد منظوری لی جائیگی اور وزیراعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق شہریوں کو جدید تعلیمی سہولیات مہیا کی جائیں گی صدر معلم چوہدری محمد راسب نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن الحاج غلام رسول عوامی کا مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :