پڑکیوں کو اپنے آپ کو خوبصورت اور سمارٹ رکھنے کے ساتھ اپنے میک اپ کی جانب بھی توجہ دینی چاہیے ‘ رابی پیرزادہ

جمعرات 16 جنوری 2014 13:25

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ خوبصورت نظر آنا ہر لڑکی کا حق ہے ، پڑکیوں کو اپنے آپ کو خوبصورت اور سمارٹ رکھنے کے ساتھ اپنے میک اپ کی جانب بھی توجہ دینی چاہیے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میک اپ ہر دور میں کسی نہ کسی صورت میں موجود رہا ہے اور آج اس کی جدید قسم بیوٹی سیلون کی صورت میں سامنے آ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں ہم آنے والی کسٹمرز کو تقریب کے مطابق میک کر کے اس کو زیادہ خوبصورت بنا دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میک اپ بھی ایک فن ہے اور حال ہی میں میں نے لندن میں دو ماہ کا جدید بیوٹی کورس اور میک اپ ورکشاپ اٹینڈ کی ہے جس سے صنف نازک کی جلد کو تروتازہ رکھنے کے ساتھ اس کو خوبصورت بنانے کی جدید ٹیکنالوجی بھی سامنے آئی ہے اوررابی پیرزادہ سیلون میں پہلی مرتبہ یہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :