اداکارہ میرا کراچی سے لاہور پہنچ گئیں

جمعرات 16 جنوری 2014 13:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) اداکارہ میرا کراچی سے لاہور پہنچ گئیں ۔ اداکارہ کراچی میں اپنے ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے ساتھ ایک فلم میں اداکاری کے معاہدے کے لئے موجود تھی ۔

(جاری ہے)

کراچی سے واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ مجھے اپنے خلاف سازشیں کرنے والوں سے کوئی خوف نہیں ۔ میرے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ویڈیو مہم چلائی جا رہی ہے ۔ عنقریب سازش کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر صورت ہسپتال کا منصوبہ مکمل کر کے دم لوں گی ۔

متعلقہ عنوان :