گوجرانولہ ،انگیٹھی کی چنگاری کے باعث آگ لگنے سے کلاس روم میں بیٹھے دو بچے جھلس کر شدید زخمی

جمعرات 16 جنوری 2014 14:03

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) چندا قلعہ بائی پاس پر واقع نجی سکول میں انگیٹھی کی چنگاری کے باعث آگ لگنے سے کلاس روم میں بیٹھے دو بچے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے چندا قلعہ بائی پاس پر واقع نجی سکول میں سردی کے باعث سکول انتظامیہ کی جانب سے کلاس رومز میں انگیٹھی جلانے کا انتظام کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کلاس روم میں انگیٹھی کی چنگاری نے آگ پکڑ لی جس کے باعث کلاس روم میں بیٹھے دو بچے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کی حالت بہتر نہیں ہے تاہم طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :