حبکو پاور پلانٹ خراب،300میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل، لوڈشیڈنگ میں‌ اضافہ

جمعرات 16 جنوری 2014 15:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) حبکو پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی سے تین سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،بجلی کی قلت دو ہزار چھ سو میگاواٹ ہو گئی۔ این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق بجلی کی مجموعی طلب گیارہ ہزار اور پیداوار آٹھ ہزار 400 میگاواٹ ہے۔

(جاری ہے)

حبکو پاور پلانٹ میں خرابی سے سسٹم میں 300 میگاواٹ بجلی شامل نہیں ہو رہی جبکہ نہروں کی بندش کے باعث پن بجلی کی پیداوار پہلے ہی ساڑھے چھ ہزار کی بجائے صرف ایک ہزار میگاواٹ حاصل ہو رہی ہے۔

تھرمل پلانٹس ایک ہزار760. اور آئی پی پیز پانچ ہزار 640 میگاواٹ بجلی دے رہے ہیں۔شارٹ فال بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ دورانیہ میں بھی ایک گھنٹہ اضافہ ہو گیا ہے جس سے شہروں میں دس اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :