حلقہ کوٹلہ کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے تعمیر وترقی کے منصوبوں کو مکمل کریں گے،سردار جاوید ایوب ایڈووکیٹ

جمعرات 16 جنوری 2014 15:17

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء)آزادکشمیر کے وزیر جنگلات وائلڈ لائف ، پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر سردار جاوید ایوب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حلقہ کوٹلہ کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے تعمیر وترقی کے منصوبوں کو مکمل کریں گے آئندہ چند ماہ کے دوران عوامی مشکلات کے خاتمہ کیلئے متعدد منصوبے شروع کئے جائیں گے موت کا منظر پیش کرنیوالی سڑکوں کی پختگی ، واٹر سپلائی سکیموں ، سکولوں کی اپ گریڈیشن اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے موجودہ دور میں مکمل ہونیوالے منصوبوں سے عوامی مسائل میں کمی آئی ہے عوام کو گزشتہ ادوار اور موجودہ دور حکومت میں فرق محسوس ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ کے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار جاوید ایوب نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں حلقہ کوٹلہ کے عوام کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے حکومتوں نے عوام کو سہولیات پہنچانے کیلئے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی عوامی نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے محدود ہو کر رہ گئے لیکن موجودہ دور میں آزادکشمیر پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کو پسماندگی سے نکال کر برابری کی سطح پر ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام نے ووٹ کی پرچی سے منتخب کرکے اس مقام تک پہنچایا ہے انکے مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کے متحمل نہیں ہو سکتے عوام سے گزشتہ انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے فیلڈ میں کام ہوتا دکھائی دے رہا ہے اگر گزشتہ ادوار میں کام ہوئے ہوتے تو وہ زمین پر نظر آتے انہوں نے کہا کہ حلقہ میں تعمیر و ترقی کے متعدد منصوبے مکمل ہونے سے عوام کو سہولیات میسر ہوئی ہیں ابھی بھی بہت کام کرنا باقی ہے پیپلز پارٹی کی حکومت آئندہ عرصہ کے دوران رہ جانیوالے عوامی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر قائم کریگی عوام کو مشکلات سے نکال کر میعاری سہولیات کی فراہمی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا ۔