انجمنِ خاکپائے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ محفل میلاد کل منعقد ہوگی

جمعرات 16 جنوری 2014 15:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) انجمنِ خاکپائے رسولﷺ کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ محفلِ میلاد ِمصطفی مورخہ 17جنوری بروز جمعہ بعد از نماز مغرب نزد A.S.Fکیمپ کری روڈ راولپنڈی منعقد ہوگی ۔ محفل میلاد کی صدارت پیر سید کاشف حسین شاہ گیلانی سیفی کریں گے ۔ جبکہ پیر سید سخی چن پیر بادشاہ سرکار سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ رزاقیہ دربار شریف مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آنحضرت کی سیرت مبارکہ پر خصوصی خطاب پیر سید سخی عازب لعل گیلانی بادشاہ پیش کریں گے۔ اس موقع پر ملک کے معروف نعت و ثناء خواں محمد عرفان کیانی المعروف سیفی برادران ، چشتی برادران، شہریار نقشبندی، سید جنید،صاحبزادہ عثمان گل تعارف، محمد عمر نقشبندی ، محمد اکمل قریشی اور دیگر اپنا اپنا نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔ میلاد مصطفی کی نقابت کے فرائض وقاص علی نقشبندی ادا کرینگے۔