پاکستان نہیں چاہتا کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال خراب ہو، ترجمان دفتر خارجہ
جمعرات 16 جنوری 2014 15:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان لائن آف کنٹرول پر امن کا خواہاں ہے اور گزشتہ ماہ پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کی ملاقات کا مقصد بھی یہی تھا۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر پاکستان کا یہ اصولی موقف ہے کہ منصوبہ دونوں ممالک کاباہمی معاملہ ہے اور یہ منصوبہ ملک کے مفاد میں ہے اس لئے اس پر کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان 1975 سے القدس کمیٹی کا فعال رکن ہے اور اس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز مراکش جائیں گے۔ تسنیم اسلام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد افغانستان کے داخلی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہ کرنے کے اصول پر کاربند ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان اور امریکا کے تعلقات دونوں ممالک کا باہمی معاملہ ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.