پشاور، الائیڈ بینک ورکرزکی تنخواہوں میں 23فیصد اضافہ کردیا

جمعرات 16 جنوری 2014 15:58

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) الائیڈ بینک ورکرزکی تنخواہوں میں 23فیصد اضافہ کردیا ہے جبکہ انکے بچوں کے تعلیم ودیگر مراعات میں دگنا اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے ان خیالات کا اظہارآل پاکستان الائیڈبنک ورکرزفیڈریشن آف پاکستان (سی بی اے)کے صدر اجمل خان نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پشاور میں مردان،کوہاٹ اور پشاور ریجن کے الائیڈ بنک ملازمین کے اجلاس میں آل پاکستان الائیڈبنک ورکرزفیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین اکرم خان سمیت ابوذر بخاری اور الائیڈ بنک ایمپلائرزیونین فرنٹ پاکستان کے (سی بی اے)محمد آمین ،ظہور احمد،گوہر علی ،محمد ایوب،طارق محمود اور صوبائی صدرشاد خان کے علاوہ ملک بھر سے عہدیداروں نے شرکت کی۔اجمل خان نے کہا کہ ورکرزکی تنخواہوں میں 23فیصد اضافہ کے ساتھ انکے بچوں کے تعلیم کے مد میں ودیگر مراعات میں دگنا اضافہ کردیا گیا ہے اور انشاء اللہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق مستقبل میں بھی الائیڈ بنک ملازمین کے تمام دیگر مطالبات بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :