عوامی مسائل کے حل کیلئے دزیراعلیٰ کوسابقہ ادوار کی طرح مینار پاکستان پر ٹینٹ اور سڑکوں پر احتجاج کرنا چاہیے ‘ میاں کامران سیف
جمعرات 16 جنوری 2014 16:00
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا کہ بجلی اور سوئی گیس کی بندش پرعوام پریشان اور سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں، بچے سکولوں میں اور بڑے اپنے کاروبار پر ناشتہ کیے بغیر جانے پر مجبور ہیں عوامی مسائل کے حل اور بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سابقہ ادوار کی طرح مینار پاکستان پر ٹینٹ لگائیں اور عوام کے ساتھ مسئلہ کے حل تک سڑکوں پر احتجا ج کریں کیونکہ عوام نے ان سے امیدیں وابستہ کیں اور انہیں مسائل کے حل کے لیے منتخب کیا تھا اوروہ انہیں حل کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔
اپنے ایک بیان میں میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں 30سے 40فیصد اضافہ بیڈ گورننس کی انتہا ہے ، حکومت نان ایشوز میں الجھ کر عوامی مسائل سے توجہ ہٹا بیٹھی ہے انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے اخراجات کیلئے3کھرب60کروڑ روپے کے نئے نوٹ چھاپنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے نوٹ چھاپنا مسائل کا حل نہیں کیونکہ نوٹ چھاپنے سے افراط زر میں اضافہ اور مہنگائی کنٹرول سے باہر ہوجاتی ہے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.