بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس کی عدم فراہمی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ‘ چودھری ظہیر احمد بھٹہ

جمعرات 16 جنوری 2014 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی چودھری ظہیر احمد بھٹہ نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور گیس کی عدم فراہمی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،بجلی گیس بحران کے باعث50فیصد صنعتیں بند ہوچکی ہیں جس کے باعث ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے ،انہوں نے ان خبروں پر تشویش کا اظہار کیا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر55ماہ کی کم ترین سطح تک پہنچ چکے ہیں زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے انڈسٹریز کوبجلی گیس بلا تعطل فراہم کی جائے ۔

ان خیالا ت کا انہوں نے میاں خرم الیاس سینئر وائس چیئرمین ،عامر عطاء باری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چودھری ظہیراحمد بھٹہ نے کہا کہ اگر حکومت صنعتی ترقی اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہتی ہے تو اس کے لیے انڈسٹریز کو بجلی ،گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ انڈسٹریز اپنی پوری استعداد کے مطابق پیداوار تیار کرکے اندرون ملک اور بیرون میں ارسال کرکے حکومت کے ریونیو میں اضافہ کا باعث بن سکے۔

(جاری ہے)

اس طرح حکومت معاشی بحران سے بھی باہر نکل آئے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا اور پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔نیز بے روزگاری کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :