یو ایس ایڈکے وفدکی وزیربلدیات خیبرپختونخوا سے ملاقات

جمعرات 16 جنوری 2014 16:00

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) یو۔ ایس۔ ایڈ فاٹا /خیبر پختونخوا کے ڈپٹی میشن ڈائریکٹرگریگوری ہوگر اور ڈپٹی ڈائریکٹر یو۔ایس۔ ایڈ پشاور جان بی کریفیلڈ نے جمعرات کے روز پشاور میں صوبہ خیبر پختو نخوا کے وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ خان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پرسکرٹری بلدیات حفظ الرحمن نے وفد کو صوبہ خیبر پختو نخوا بالخصوص پشاور میں جاری ترقیاتی منصوبوں ،رنگ روڈ، کینال روڈ،نکاس آب، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،کوڑا کرکٹ کو ضائع کرنے ،مشینری وآلات کی فراہمی ومرمت، شاہی باغ اور پردہ باغ کی بہتری ، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صوبے میںآ ئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تحت ویلج اور یونین کونسلوں کی سطح پر اختیارات کی مُنتقلی اور درپیش مسائل اور لوکل گورنمنٹ ملازمین کی استعداد کار بڑھانے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وفد نے صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے مختلف منصوبوں کیلئے صوبائی وزیر کواپنی خدمات ،سرپرستی اور تیکنیکی تعاون کی پیشکش کی۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت پشاور شہر کی صفائی ،خوبصورتی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اہمیت کی حامل ہے تا ہم انہوں نے ضلع ڈی آئی خان میں عوام کو درپیش صحت وصفائی کے مسائل کے سلسلے میں بھی وفد کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :