سام سنگ نے بین الاقوامی نمائش سی ای ایس 2014ء میں لانڈری اورویکیوم کلینرکی نئی جدید مشینیں متعارف کرادیں

جمعرات 16 جنوری 2014 17:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی نے لاس ویگاس میں منعقد ہونیوالی چارروزہ بین الاقوامی نمائش سی ای ایس 2014ء میں لانڈری اور ویکیوم کلینرکی نئی اورجدید مشینیں متعارف کرواکرصارفین کے روزمرہ امور کومزید آسان بنا دیا ہے ۔سام سنگ کے ڈیزائن کردہ مصنوعات کے سلسلے میں صنعت کی معروف5.6 کیوبک فٹ گنجائش والا فرنٹ اورٹاپ لوڈ لانڈری اورجدیدترین ویکیوم کلینرشامل تھا۔

(جاری ہے)

سام سنگ میں ہوم اپلائنسزکی فروخت اور مارکیٹنگ کے سینئر نائب صدر نے کہا ہے کہ صارفین کے جذبہ نے سام سنگ مصنوعات کے اختراع کیلئے ایندھن کا کا م کیا اور اس وقت ہم اپنے صارفین اوران کی گھریلوضروریات اورخواہشات کے مطابق مصنوعات بنانے کے حوالے سے امریکہ میں تیزی سے پھیلنے والا اپلائنس برانڈ بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناقابل یقین حد تک جدید اور انتہائی خوبصورت لانڈری اورویکیوم کلینرمصنوعات نے گھرکی دیکھ بھال کومزید آسان اورتیز بنادیاہے۔ 5.6 کیوبک فٹ گنجائش کے واشر اور 9.5 کیوبک فٹ صلاحیت کے حامل ڈرائر کے ساتھ سام سنگ WF9000 فرنٹ لوڈ لانڈری مشین نہ صرف زیادہ گنجائش فراہم کرتا ہے بلکہ صارفین کو صرف اپنا کام ختم کرنے کیلئے صرف ایک سائیکل کی ضرورت ہوتی ہے۔