پشاور کے تبلیغی مرکز میں نماز مغرب کے دوران دھماکا، 9 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی، زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل
جمعرات 16 جنوری 2014 18:07
پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جنوری۔2014ء) پشاور میں چارسدہ روڈ پر واقع تبلیغی مرکز میں نماز مغرب کے دوران دھماکے میں9افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
(جاری ہے)
نمائندہ اُردو پوائنٹ کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب تبلیغی مرکز کی پہلی منزل پر بڑی تعداد لوگ نماز مغرب ادا کی جارہی تھی، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ تبلیغی مرکز کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، زخمیوں کو فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچا یا گیا تاہم جلد ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئیں، ابتدائی طور پر 60 سے زائد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ نے 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ قریبی علاقوں میں خون دینے کیلئے اعلان کئے جا رہے ہیں.واضح رہے کہ تبلیغی مرکز میں شب جمعہ کے موقع پر خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتظامات کئے جاتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.