عدلیہ کی آزادی محض ڈھونگ اور افسانوی باتیں تھیں،بلاول بھٹو زرداری ، سارا پروپیگنڈا سابق چیف جسٹس نے منتخب جمہوری حکومت کو ہراساں اور کمزور کرنے کیلئے کیا،مشرف کے معاملے کو عدالت ہی سنجیدگی سے نہیں لے رہی تو باقی ماندہ عوام کو بھی اس فکر میں مبتلا نہیں ہوناچاہئے،ٹویٹر پر پیغام

جمعرات 16 جنوری 2014 19:56

عدلیہ کی آزادی محض ڈھونگ اور افسانوی باتیں تھیں،بلاول بھٹو زرداری ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی محض ڈھونگ اور افسانوی باتیں تھیں۔ یہ سارا پروپیگنڈا سابق چیف جسٹس نے کیا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ایک پیغام میں کہی ہے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا نام نہاد آزاد عدلیہ محض افسانوی باتیں اور تماشا تھیں۔

یہ سارا پروپیگنڈا سابق چیف جسٹس نے کیا تاکہ منتخب جمہوری حکومت کو ہراساں اور کمزور کیا جا سکے۔ مشرف کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ جب عدالت ہی اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی تو باقی ماندہ عوام کو بھی اس فکر میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے۔ ایک اور پیغام میں انہوں نے توہین عدالت کے قانون پر بھی جملے بازی کی ۔