سوئی نادرن گیس نے نٹ ویئر اور ہوزری کو ٹیکسٹائل سیکٹر سے نکال کر گیس کی سپلائی روک دی

جمعرات 16 جنوری 2014 20:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے نٹ ویئر اور ہوزری کو ٹیکسٹائل سیکٹر سے نکال کر گیس کی سپلائی روک دی۔بتایا گیا ہے کہ نٹ ویئر اور ہوزری کی فیکٹریاں ڈائنگ کے مراحل میں گیس استعمال کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم سوئی گیس نے ان فیکٹریوں کو ٹیکسٹائل سیکٹر سے الگ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے گیس کی سپلائی روک دی ہے ۔ چیئرمین ہوزری مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق اس فیصلے سے لاہور ، فیصل آباد،ملتان ، بہاولپور اور ملتان میں سو کے قریب فیکٹریاں متاثر ہونے سے ایک لاکھ مزدور بیروزگار ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :