تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کو 55روز مکمل ہو گئے،شرکاء کا ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،امریکہ کی نام نہاد دہشتگردی کیخلاف جنگ کی وجہ سے لاکھوں قبائلی عوام دربدر ہوئے ،ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر حملے کے مترادف ہیں،رہنماؤں کا دھرنے کے شرکاء سے خطاب
جمعرات 16 جنوری 2014 20:14
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کو 55روز پورے ہو گئے ۔جمعرات کو تحریک انصاف پی کے دس کے کارکنان نے ارشد ایڈوکیٹ ،کیمپ انچارج یونس ظہیر مہمند اور بابائے دھرنا فیاض خلیل کی قیادت میں دھرنا دیا۔اس موقع پر اتحادی جماعتوں کے کارکنان بھی موجود تھے ۔شرکاء نے ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
اس موقع پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امریکہ کی نام نہاد دہشتگردی کیخلاف جنگ کی وجہ سے لاکھوں قبائلی عوام دربدر ہوئے ،ہزاروں شہید اور ہزاروں ہمیشہ کیلئے معذور ہو گئے ۔ڈرون حملوں میں ہزاروں بیگناہ شہری،بچے اور خواتین مارے گئے پھر بھی حکمران ڈرون حملوں کیخلاف واضح موقف نہیں اپناتے ۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر حملے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں امریکی امداد نہیں چاہئے بلکہ باغیرت زندگی چاہئے۔عمائدین نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اپنے آپ کو شیر سمجھتے ہیں لیکن امریکہ کے سامنے ان کا کردار بھیگی بلی جیسا ہوتا ہے ۔اگر وہ اپنے آپ کو شیر ثابت کرنا چاہتے ہیں تو ڈرون حملے بند کروائیں،ڈرون حملے قراردادوں سے نہیں حقیقی احتجاج اور دو ٹوک موقف سے بند ہونگے۔اگر حکمران واقعی شیر ہیں تو امریکہ کو وارننگ دیں اور اگراس کے بعد ڈرون پاکستان کی حدود میں آئیں تو انہیں مار گرایا جائے ورنہ لوگ یہی سمجھیں گے کہ حکمران شیر کی کھال میں گیدڑ ہیں۔قبائلی عمائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈرون حملوں کیخلاف دھرنا حملے بند ہونے تک جاری رہیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.