بھارتی وزیرکا پاکستانی خاتون صحافی سے معاشقے کا بھانڈاپھوٹ گیا،ششی تھرورنے پاکستانی خاتون سے ٹوئٹرپر اظہارمحبت کیا،بیوی سوننداکی گفتگو

جمعرات 16 جنوری 2014 20:15

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) بھارتی وزیرمحنت وافرادی قوت ششی تھرورکے پاکستانی خاتون صحافی سے معاشقے کا بھانڈاپھوٹ گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرششی تھرور کی برہم بیوی سوننداتھرورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد پیغامات میں اپنے شوہر کے ایک پاکستانی خاتون صحافی کیساتھ افیئر کا بھانڈا پھوڑ ا، اپنے ان پیغامات میں انہوں نے تسلیم کیا کہ اپنے شوہر کا اکاوٴنٹ ہیک کر کے انہوں نے اس سے متعدد پیغامات بھی ارسال کئے تاکہ اس معاشقے کا معلوم ہو،وزیرکی بیوی کا کہنا ہے کہ ان کے خاوند نے پاکستانی خاتون صحافی کیساتھ محبت کا اظہار کیا اور انہیں بتایا کہ ان کی بیوی ان تعلقات کے بارے میں جان گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :