عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی حکام سے رابطے میں ہیں‘ گورنر پنجاب، امریکہ کا سپر پاور ہونے کے باوجود عافیہ صدیقی جیسی کمزور عورت سے ڈرنا سمجھ سے بالاتر ہے ‘ چوہدری سرور

جمعرات 16 جنوری 2014 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی حکام سے رابطے میں ہیں اور ان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں او رانکی رہائی کے لئے ہر ممکنہ کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کا سپر پاور ہونے کے باوجود عافیہ صدیقی جیسی کمزور عورت سے ڈرنا سمجھ سے بالاتر ہے ہر انسان کو بنیادی حقوق دئیے جانے چاہیے۔ امریکہ ایک طرف حقوق کی بات کرتا ہے تو دوسری جانب وہ خود اس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتا ہے۔