این ایس اے نے جاسوسی کے لیے کمپیوٹرزمیں ڈیوائسز نصب کردیں،سوفٹ وئیرز کو چینی، روسی فوجی نیٹ ورکس کے خلاف بھی استعمال کیاجارہاہے،امریکی اخبارکادعویٰ

جمعرات 16 جنوری 2014 20:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ امریکی سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) نے سائبر حملوں اور جاسوسی کے لئے ایک لاکھ کمپیوٹرز میں ڈیوائسز نصب کر دی ہیں،این ایس اے ، اس سوفٹ وئیرز کو چینی، روسی فوجی نیٹ ورکس اور دہشت گردوں کے خلاف بھی استعمال کرتی رہی ہے،امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈیوائسز دنیا کے مختلف مقامات پر رکھے گئے ایک لاکھ سے زائد کمپیوٹرز میں نصب کی گئی ہیں جو ہیکنگ اور جاسوسی کیلئیریڈیو سگنلز اور انہیں ڈیجیٹل سگنلز میں تبدیل کر کے ایجنسی کو بھیجیں گے۔

(جاری ہے)

ان ڈیوائسز کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کمپیوٹرز کے بند ہونے کی صورت میں بھی اپنا کام کرتی رہیں گی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائسز جاسوسوں کی مدد سے نصب کی گئی ہیں۔ اخبار نے یہ دعوی بھی کیا کہ این ایس اے ، اس سوفٹ وئیرز کو چینی، روسی فوجی نیٹ ورکس اور دہشت گردوں کے خلاف بھی استعمال کرتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :