پختون دنیا کی سب سے زیادہ مہذب قوم ہے، عالمی ایجنڈے کے تحت پرائی جنگ خیبرپختونخوا میں لڑائی جارہی ہے، اسد قیصر،چاہتے ہیں تمام لوگ بندوقیں رکھ کر مسائل کے حل کیلئے ایک میز پر آ جائیں، وزیراعلی کی وزیراعظم سے کوئی ناراضگی نہیں، دورہ سوات بارے معلومات دیر سے فراہم کی گئیں،وزیراعظم پنجاب نہیں ،پورے ملک کی جانب توجہ دیں، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا تقریب سے خطاب

جمعرات 16 جنوری 2014 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پختون دنیا کی سب سے زیادہ مہذب قوم ہے کیونکہ وہ اپنے مسائل جرگہ کی بنیاد پر حل کرواتے ہیں ، صوبے میں جاری پرائی جنگ عالمی ایجنڈے کے تحت خیبر پختونخوا میں لڑائی جا رہی ہے اسی لئے صوبائی حکومت یہ چاہتی ہے کہ تمام لوگ بندوقیں رکھ کر مسائل کے حل کے لئے ایک میز پر آجائیں، سوات دورہ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کی وزیر اعظم سے کوئی ناراضگی نہیں مگر انہیں اس دورے کے بارے میں دیر سے معلومات فراہم کی گئی اوروزیر اعظم کی خصوصی توجہ صرف پنجاب کی جانب ہے ،انہیں چاہئے کہ وہ پورے ملک کو توجہ دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ پشاور کے انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ کنفلیکٹ سٹڈیز کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے عالمی بین الاقوامی قوتوں نے ہماری سرزمین کو میدان جنگ بنایا ہوا ہے اور آج بھی ہم دوسروں کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں پاکستانی عوام بلخصوص پختون بری طرح پھسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پختون دنیا کی ان چند قوموں میں ہیں جو مسائل کو جرگے اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی بھر پور حامی ہے اور انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ کنفلیکٹ مینجمنٹ کے قیام سے خطے کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے بہترین افرادی قوت پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پختون قوم کو بین الاقوامی ایجنڈا اور عالمی طاقتوں کی سازشوں کا اندازہ ہونا چاہیے ، اسی لئے راہ سے بھٹکے ہوئے مٹی بھر افراد کے ساتھ مذکرات کے ذریعے خطے میں امن لایا جا سکتا ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا اصول ہے کہ جیو اور جینے دو ،اسی لئے حکومت کا یقین ہے مزاکرات ہی اس جنگ سے نکالنے کا واحد ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پختون قوم ایک آزاد قوم ہے اور وہ کسی کی ڈکٹیشن پر زندگی نہیں گزار سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ایجوکیشن سٹی کی اتھارٹی کی منظوری دے دی ہے اور ٹارگٹ یہی ہے کہ اسی سال ایجوکیشن سٹی کی بنیاد رکھے گے جو آئندہ آنے والی نسلوں کے لئیے تبدیلی کا ضامن ہوگی۔