اسکول وین حادثے کی ایک اور زخمی طالبہ دم توڑگئی

جمعہ 17 جنوری 2014 11:45

اسکول وین حادثے کی ایک اور زخمی طالبہ دم توڑگئی

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) نواب شاہ اسکول وین حادثے میں زخمی مزید ایک طالبہ کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گئی۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی، مرحومین کاسوئم آج ہوگا۔اسکول وین حادثے میں زخمی مزید ایک طالبہ سدرہ کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑگئی۔8 زخمی بچے کراچی اور نواب شاہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانبضلع نواب شاہ کے شہر دولت پور میں اسکول وین حادثے کا شکار بچوں اور دیگر افراد کے سوئم کے سلسلے میں آج مختلف مساجد میں قرآن خوانی اور فاتحہ کا اہتمام کیاگیا ہے۔ واقعے کے سوگ میں شہر بھر کے نجی اسکول آج اور کل بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سانحے کے بعد شہر بھر میں غم اور سوگ کی فضا ہے۔ صبح کھلنے والی دکانیں بند ہیں۔واقعے کا مقدمہ تعلقہ تھانہ نواب شاہ میں ڈمپر ڈرائیور اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے،تینوں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :