رینٹل پاور کیس، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد

جمعہ 17 جنوری 2014 11:45

رینٹل پاور کیس، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) رینٹل پاور کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد کردی۔رینٹل پاور کیس میں فرد جرم سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اوردیگرملزمان پرعائد کی گئی۔ راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میڈیا پرکردار کشی کی مہم افسوس ناک ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا دامن صاف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پوری ایمانداری سیاپنا فرض نبھایا،اس موقع پر وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک کاکہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف پر تین الزامات ہیں، لیکن ثابت ہو گیا ہے کہ انہوں نے ملکی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا،انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی ، فاروق ایچ نائیک کاکہناتھا کہ فرد جرم میں پیپرا قونین کی خلاف ورزی اور دیگر الزامات لگائے گئے ہیں، فاروق ایچ نائیک کاکہناتھا کہ راجہ پرویز اشرف جلد باعزت بری ہوجائیں گے،راجہ پرویز اشرف نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے ، کیس کی سماعت4 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :